لائف سٹائل

تیراہ میں مسلح افراد کی کھلے عام گشت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں جمعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام تیراہ باغ بازار میں مسلح گروپ کی اسلحہ کی کھلے عام نمائش کے لئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے ہوتے ہوئے ایک مسلح گروہ کی بازار میں دن دھاڑے گشت کرنا قابل افسوس ہے۔

اس سلسلے میں تیراہ سیاسی اتحاد آفریدی کے مشران و کشران نے کثیر تعداد میں باغ بریگیڈ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی خیبر کے امیر مولانا حضرت خان نے کہا کہ وادی تیراہ کی تیراہ کی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی فورسز قومی خزانے پر بوجھ ہے جبکہ ہم تیراہ میں ایسے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے جو علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کررہے ہیں۔

ٹی این این سے بات سے گفتگو میں تیراہ میدان باغ تاجر ایسویسی کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے بتایا کہ علاقے میں مسلح گروہ کی جانب سے اسلحے کی کھلے عام نمائش سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا بروقت تدارک کیا جائے۔

ادھر انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں یقین دلایا کہ کسی بھی گروپ کو وادی تیراہ میں اس قسم سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وادی تیراہ باغ ملک دین خیل کے مقامی بازار میں مسلح افراد کو گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق مسلح گروپ کا تعلق قبیلہ ذخہ خیل (بازار ذخہ خیل امن تنظیم) توحید الاسلام تنظیم سے بتایا جا رہا ہے کو کسی جرگہ کی غرض سے تیراہ میدان کے علاقے میں گئے تھے اور بعد میں واپس چلے گئے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button