عوام کی آواز

لنڈیکوتل بازار میں پہلی بار سرکاری ٹینڈر جاری، یونین صدر کا غیر مقامی ٹھیکیدار کی مخالفت

لنڈیکوتل بازار  میں پہلی بار ٹی ایم اے نے سرکاری ٹینڈر جاری کردیا جس کے تحت بازار کے تمام سبزی اور فروٹ فروشوں ریڑھی بانوں سے فیس وصول کیا جائے گا تاہم لنڈیکوتل بازار یونین کے صدر جعفر شنواری نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیر مقامی ٹھیکیدار کو ٹینڈر لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ 16 لاکھ 51 ہزار روپے کا سرکاری ٹینڈر ایک غیر مقامی ٹھیکیدار نے لی ہے جبکہ یونین صدر کا کہنا ہے کہ اگر بازار میں غیر مقامی ٹھیکیدار نے وصولی شروع کردی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

لنڈیکوتل بازار میں ٹی ایم او کے فرائض سر انجام دینے والے عبدالصمد کے مطابق بازار میں ٹھیکیدار روزانہ کی بنیاد پر ہر ریڑھی بان اور چھابڑی فروش سے 30 روپے وصول کرے گا جو باقاعدہ ٹی ایم اے کی اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا اور یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں ، بازار میں سہولیات اور تزئین آرائش پر خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ لنڈیکوتل بازار میں ٹیکسی اڈوں کا سروے کرکے ان کا بھی ٹینڈر جاری کیا جائے جبکہ بازار میں ٹھیکیدار کے بغیر کوئی بھی رقم وصول نہیں کریں گے، اگر کسی نے غیرقانونی طور پر رقم وصول کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لنڈیکوتل بازار یونین کے صدر جعفر شنواری نے بتایا کہ بازار میں ٹی ایم اے ٹھیکیدار کو رقم وصولی کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے وصولی کی کوشش کی تو بھر پور احتجاج کریں گے۔ ان کے مطابق ٹی ایم اے نے اعتماد لئے بغیر ٹینڈر کرکے غیر مقامی شخص کو ٹھیکہ دیا جو انہیں بلکل منظور نہیں۔

یاد رہے کہ لنڈیکوتل بازار میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک بند ہوتا ہے جس کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بازار میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو چہل پہل میں آسانی پیش آئے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button