صحت

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہیلتھ کئیر کمیشن نے صوبے میں پہلی مرتبہ صحت مراکز کی جی آئی ایس میپنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صحت کارڈ پر رجسٹرڈ 37 ہسپتالوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن نے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کرکے 1074 مراکز صحت کی آن لائن رجسٹریشن مکمل کی ہے، سہ ماہی کے دوران 1799 صحت کے مراکز کی انسپکشن بھی کی گئی ہے جس میں 446 کو شو کاز نوٹس جبکہ مختلف وائلیشن پر 208 کو سیل کردیا گیا۔

اسی طرح 268 بیٹوٹی سیلونز اور ایستھیٹک کلینکس کی انسپکشن کے دوران 10 کو سیل جبکہ 22 کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے اور پچھلے تین ماہ میں 272 شکایات موصول ہونے پر 215 شکایات پر ایکشن لیا گیا۔

ہسپتالوں کی جانچ پڑتال سے متعلق رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ صحت کارڈ اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت ہیلتھ کیئر کمیشن سیکنڈری اور ٹرشئیری کیئر ہسپتالوں کے ایمپینلمنٹ کیلئے کرائٹیریا بھی وضع کریں گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں 25 مراکز صحت کی اسسمنٹ کے بعد ان کو پروویژنل لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button