سیاست

پشاور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کے 10 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر حکم امتناعی جاری

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 اراکین قومی اسمبلیوں کے استعفوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر آج پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی.

سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ بینچ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا حکم

درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے اراکین اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کئے بغیر استعفی منظور کئے. پی ٹی آئی نے اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کیا تو اسپیکر نے استعفی منظور کئے گئے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جب استعفی دیئے گئے تو اسپیکر نے کہا کہ مستعفی اراکین کو ذاتی حیثیت میں سن کر استعفے منظور ہوں گے۔ اب اسپیکر قومی اسمبلی نے بغیر ویریفیکیشن کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

بعدازاں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button