لائف سٹائل

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی عبدالخیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی بہاول پور اور رحیم یار خان سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل پورے پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

اس سے قبل پشاور صوبائی اوقاف دفتر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں جاری ہے جس میں زونل ہلال کمیٹی کے صوبائی ممبران بھی شریک ہیں۔

چئیرمین ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ پورے ملک میں روزہ اور عید ایک دن ہو اور پشاور میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ہی ایک دن روزے کی کاوش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے شہادتیں وصول کریں گے اور اجلاس میں تمام متعلقہ زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ اداروں کے ممبران شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی شہادتیں موصول ہوئیں تو اعلان کیا جائے گا۔

دوسری ظرف غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں جاری ہے جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کر رہے ہیں۔

اس اجلاس میں کمیٹی ممبران مولانا عبالطیف شاکر، مولانا داؤد شاہ، چاچا عنایت اور مولانا شفیق الرحمن سمیت 13 ممبران شریک ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات عالم زیب کا کہنا ہے کہ پشاور میں رمضان کا چاند بادلوں کی وجہ سے نظر آنے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔

رویت حلال کمیٹی ممبران کی خاطر تواضع سادہ پانی، چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔

ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button