لائف سٹائلکھیل

برف پوش پہاڑوں میں سنو فیسیٹول کا انقعاد، سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

زاہد جان دیروی

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے سیاحتی مقام لواری ٹاپ میں سیاحوں کے لئے سنو سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں آج ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے سنو فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گوہر زمان نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اپر دیر کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ یہاں کے خوبصورت قدرتی مناظر سے ملک بھر کے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی تفریح کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ضلع میں سیاحت کے فروغ کو تقویت ملے گی جبکہ آنے والے دنوں میں سیاحتی مقام کمراٹ میں سمر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا کیونکہ اس طرح کی سرگرمیاں سے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی گی۔

سنو فیسٹیول کے لئے اسلام آباد سے آنے والے سیاح مبارک زیب نے ٹی این این کو بتایا کہ سنو فیسٹیول میں برف سے ڈھکے قدرتی دلفریب مناظر کو ہم سب بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے  ہم جیسے گرم علاقے کے رہنے والوں کو یہاں آنے اور حسین مناظر  کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے جس کیلئے ہم سال بھر انتظار کرتے ہیں جبکہ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں کہ اس رنگا رنگ میلہ کیلئے استعمال کروں۔

سنو سپورٹس میلہ میں ایک بچی علیشہ نے ٹی این این کو بتایا کہ آج چھٹی کا دن تھا میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ آئی ہوں یہاں ہم نے پہاڑ سے برف پر کھلاڑیوں کے کرتب دیکھنے کے ساتھ  علاقائی رقص و میوزک سے بہت لطف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی منعقد کرنے چاہئے جبکہ سکول کے بچوں بھی ان خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صدیق اللہ نے ٹی این این سے گفتگو میں بتایا کہ اس ایونٹ کا مقصد اپر دیر میں سیاحت کو فروغ دینا تھا تاکہ اس کے ذریعے سیاحوں کو اس گھٹن کے ماحول میں کھیل کود کے ذریعے تفریح کے مواقع فراہم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ڈی جی سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر دیر کے تعاون سے مختلف کھیلوں کے مقابلے، جن میں سنو رگبی، والی بال، روایتی و ثقافتی کھیل لنگڑی پاؤں کھیل (سخے ) جیمناسٹک اور جوڈ کراٹے کے کرتب بھی، منعقد کئے جس میں چترال اور اپر دیر کے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

صدیق اللہ کے مطابق شام کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا تاکہ سیاح اپنے ساتھ ان خوبصورت مناظر کے یادیں لیکر جائیں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی عوام کیلئے کھیل کود کے مقابلے ایسے حسین سیاحتی مقامات میں منعقد کریں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button