سیاست
پاک افغان طورخم سرحد 6 روز بعد دوبارہ کھول دی گئی
پاک افغان طورخم بارڈز 6 روزہ بندش کے بعد آج صبح دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی۔
حکام کے مطابق مال بردار گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت شروع ہوگئی تاہم پیدل آمدورفت گزشتہ شام بحال ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ”گاڑی میں سبزی خراب ہو رہی ہے، پتہ نہیں بارڈر کب کھلے گی؟”
حکام کے مطابق 6 رواں مہینے کی 20 تاریخ کو پاکستان میں افغان مریضوں کے ساتھ تیمارداروں کو اجازت نہ دینے کی وجہ سے افغان طالبان نے احتجاجی طور پر طورخم بارڈر کو ہرقسم آمد و رفت کے لئے بند کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بارڈر بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک اور پیدل افراد کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی جبکہ دونوں اطراف میں مالبردار و خالی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔