سیاست

جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام دفن کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کو دفن کیے بغیر ترقی ممکن نہیں جبکہ ان سمیت پوری اشرافیہ ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرے گی تو ہی منجھدار میں پھنسی ملک کی نیا پار لگائی جا سکے گی۔

لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم اس تاریخی مقام پر اکٹھے ہوئے ہیں، یہ والٹن کا وہ مقام ہے جہاں ہزاروں مہاجرین نے قیام کیا اور یہاں کے لوگوں نے انصار مدینہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگایا، یہ مثالیں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی، قائداعظم بھی باب پاکستان کے مقام پر تشریف لائے تھے۔

انہوں نے کہا لپ باب پاکستان کا منصوبہ پوری دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا، نواز شریف نے 1991 میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، (لیکن) باب پاکستان منصوبے کو بیدردی سے خراب کیا گیا، اربوں روپے دفن ہو چکے، 2008 میں بتایا گیا کہ باب پاکستان منصوبے کی یاد گار کے لیے 90 کروڑ رو پے کا ماربل لگایا جائے گا، 110 کروڑ روپے باب پاکستان منصوبے میں دفن ہو چکے، کھنڈرات وہی کے وہی ہیں، نیب نے کبھی باب پاکستان منصوبے میں غبن کرنے والوں کا احتساب کیوں نہ کیا؟ یہ دہرا معیار ہے، جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

وزیراعظم نے نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس طرح کے بے شمار منصوبوں میں قوم کے اربوں کھربوں روپے دفن ہوئے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں، اللہ کے فضل سے اگر محنت کریں گے، مجھ سمیت اشرافیہ سچے دل سے قربانی و ایثار کا مظاہرہ کرے گی تو ملک کی کشتی منجدھار سے نکل کر پار لگے گی، مجھ سمیت سب نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہو گا، دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری دعا ہے نیب عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے، پچھلی حکومتوں میں انصاف کا قتل کیا گیا، بے گناہ لوگوں کو عقوبت خانے میں بھیجا گیا، نیب نے چن چن کر بے گناہ لوگوں کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے، جب تک نظام تبدیل نہیں ہو گا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کو دفن نہیں کیا جائے گا، ملک ترقی نہیں کرے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button