جرائملائف سٹائل

جمرود سے طورخم تک تمام چیک پوسٹوں سے پولیس جوانوں کو ہٹا دیا گیا

 

سی سی پی او پشاور اعجاز خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان نے جمرود سے لیکر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ طورخم تک تمام چیک پوسٹوں سے پولیس جوانوں کو ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق جوانوں کو ہٹانے کے علاوہ چیک پوسٹوں کو بھی تالے لگا دی گئے ہیں۔

لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ سے لیکر مچینی چیک پوسٹ طورخم تک پولیس کے جوانوں کو چیک پوسٹوں سے ختم کرنے پر علاقے کے مکینوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مزید امن اور امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق پاک افغان شاہراہ پر افغانستان جانے اور آنے والے مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا جس کے باعث سی سی پشاور نے تمام پولیس چیک پوسٹوں سے نفری واپس بلانے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے چیک پوسٹوں سے پولیس جوانوں کو ایسے حالات میں ہٹایا گیا ہے جب گزشتہ شب تحصیل جمرود کے علاقہ تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کے مطابق تختہ بیگ میں پاک افغان شاہراہ پر واقعہ چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار یونس خان آفریدی اور منظور آفریدی شہید ہوئے جبکہ ایک رفیق نامی باورچی زخمی ہوا ہے جسے علاج معالجہ کے لیے پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈی پی او خیبر محمد عمران خان کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب تختہ بیگ چیک پوسٹ پر چار نامعلوم مسلح افراد نے بڑے ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی کاروائی شروع کی، آدھے گھنٹے تک جھڑپ ہوئی، ایک حملہ آور خودکش بھی تھا چیک پوسٹ میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوا اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زوردار دھماکہ سے اڑ گیا اور جس سے چیک پوسٹ کے اندر ایک کمرہ بھی تباہ ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button