جرائم

بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں موجود حملہ آور مارے گئے

پشاور: بنوں  میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر دہشت گردوں کے صفایہ کے بعد اس وقت سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں سکول بند ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر دیا جس کے بعد حملہ آور اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان کے مطابق تھانہ وانا پر مسلح افراد نے حملے میں راکٹ لانچر کا استعمال کیا، پہلے گیٹ پر حملہ کیا گیا جس کے بعد دہشت گرد اندر داخل ہوئے اور پورے تھانے کو ایس ایچ او اور پوری نفری سمیت یرغمال بنا لیا۔

حملہ آور سٹی تھانہ وانا کا اسلحہ اور پولیس موبائل ساتھ لے گئے۔ واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جس کی شناخت الیاس قوم محسود کے نام سے ہوئی ہے اور جو جنوبی وزیرستان ہی کا رہنے والا ہے۔ 
ڈی پی او کے مطابق حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک بھی ہوا، دہشت گردوں کے جانے کے بعد تھانے کا چارج ایف سی نے سنبھال لیا ہے

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button