لائف سٹائلکھیل

شاہینوں کی پہلی فتح، نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں قومی باؤلرز کے سامنے نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کو جیت کے لیے 92 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پرتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر سٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔ ان کے علاوہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے بھی ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں شاہینوں نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد فخرالزمان بیٹنگ کیلئے آئے تاہم آٹھویں اوور میں 53 رنز کے مجموعی سکور پر وہ 20 رنز بنا کر برینڈن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود کریز پر آئے اور محمد رضوان کے ساتھ مل کر کھیل کو آگے بڑھایا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے 39 گیندیں کھیل کر 49 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد شان مسعود 12 رنز بنا کر برینڈن کی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان نے 91 رنز بنا لئے تھے جس کے بعد شاداب نے کریز پر آ کر چوکا لگا دیا اور میچ کا اختتام کر دیا جبکہ ابھی 14ویں اوور کا ایک بال رہتا تھا۔

نیدرلینڈ کی جانب سے برینڈن گلور نے دو جبکہ پال وان میکرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے گئے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل رہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں  بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button