لائف سٹائلکھیل

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تین رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر 12 مرحلے کے 16 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے ہرا دیا۔

برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی تاہم اس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بنا سکی اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسن شنٹو نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شکیب الحسن نے 23 رنز سکور کیے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 14، عفیف حسین 29 اور مصدق حسین 7 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی دو دو جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمز ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم شان ولیمز کی شاندار اننگز کی بدولت زمبابوے کی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو ٹف ٹائم دیا، ولیمز نے 64 رنز کی اننگز کھیلی وہ شکیب الحسن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ مصدق حسین اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو اور میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اور نیدرلینڈز، بھارت اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہوں گے۔ اس وقت نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دونوں مقابلے پرتھ میں ہوں گے، پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے نیدرلینڈز کو شکست دینا لازمی ہے، اس کے علاوہ بھارت کو جنوبی افریقا کو شکست دینا بھی انتہائی اہم ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button