سینئر صحافی ارشد شریف کینیا پولیس کے ہاتھوں قتل
سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا پولیس کے ہاتھوں قتل ہو گئے، کینیا کی پولیس نے سینئر پاکستانی صحافی کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
غیرملکی زرائع ابلاغ کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نیروبی کے قریب سر میں گولی مار کر اس وقت قتل کیا جب ان کے ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر چیک پوائنٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
دوسری جانب ان کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بریکنگ کے نام پر ان کی فیملی تصاویر، ذاتی معلومات اور ہسپتال میں مقتول کی آخری تصویر شیئر کرنے سے گریز کیا جائے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
کینیا کی پولیس کے مطابق پاکستانی صحافی اپنے ڈرائیور کے ساتھ مگادی سے نیروبی کی جانب سفر کر رہے تھے، جبکہ انہیں ارشد شریف جیسی ہی ایک کار میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا پیچھا کیا گیا اور پھر یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
I lost friend, husband and my favourite journalist @arsched today, as per police he was shot in Kenya.
Respect our privacy and in the name of breaking pls don't share our family pics, personal details and his last pictures from hospital.
Remember us in ur prayers. pic.twitter.com/wP1BJxqP5e— Javeria Siddique (@javerias) October 24, 2022
کینیا پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ غلط نشاندہی پر پاکستانی صحافی کا قتل ہوا اور اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس
سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت دیگر شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Arshad Sharif’s death Is a great loss to journalism and Pakistan.
May his soul rest in peace and may his family, which includes his followers, have the strength to bear this loss
إِنَّا لِلّهِ وانا الیہ راجعون— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا ارشد شریف کی موت پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے، ”اللّٰہ ان کے فیملی اور فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif's tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھی ایک بیان میں اس واقعہ پر افسوس اور غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی خبر پر دل خون لہو لہو ہے، ظلم حد پار کر گیا ہے!
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا سارا قصور تو ارشد کا اپنا تھا، بے ضمیروں کی بستی میں ضمیر جھنجھوڑ رہا تھا، اب ہم سب ٹوئٹر پر شور مچائیں گے، پھر چار دن بعد ارشد کی ماں ہو گی، سناٹا ہو گا اور ارشد کی دیوار پر لگی تصویر!