جرائم
جائیداد کا تنازعہ: ماں نے دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی
پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز مدعی ارشد علاؤالدین ولد علاؤالدین نے تاتارا پولیس سٹیشن میں اپنی بھتیجی مسماۃ عنبر ناصر کے حوالے سے رپورٹ درج کرائی کہ وراثتی جائیداد میں حصہ لینے کے لئے بات چیت کے دوران مسماۃ عنبر ناصر نے پہلے اپنی دو بیٹیوں مسماۃ ماہرہ اور مسماۃ عیشان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے منتقل کر دیا جبکہ واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق جامع تحقیقات کے دوران مدعی اور دیگر رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔