جرائم

جمرود سب جیل میں خواتین قیدیوں کیلئے الگ سیکشن پر کام شروع

جمرود سب جیل میں خواتین قیدیوں کے لئے الگ سکیشن پر کام شروع کر دیا گیا، سپرانٹنڈنٹ کی درخواست پر محکمہ ہیلتھ خیبر کی جانب سے جمرود سب جیل کے قیدیوں کے لئے فری ادویات مہیا کر دی گئیں۔

جمرود سب جیل سپرانٹنڈنٹ حسیب خان کے مطابق جمرود سب جیل میں قید قیدیوں کے لئے ڈی ایچ او خیبر نے ان کی درخواست پر فری دوائیاں مہیا کر دیں تاکہ جمرود سب جیل میں قیدیوں کی بہترین صحت کے لئے بروقت علاج کی فراہمی ممکن ہو۔

حسیب خان نے مزید کہا کہ جمرود سب جیل میں خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ سیکشن پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ خواتین قیدیوں کو پشاور سنٹرل جیل بھیجنے کی بجائے یہی پر رکھا جائے، اس کے علاوہ مختلف شکایات پر جمرود سب جیل کے تمام بیرکس میں ممنوعہ اشیاء کے خلاف قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی گئی تاہم قیدیوں اور بیرکس سے کسی قسم کی ممنوعہ اشیاء برآمد نہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جمرود سب جیل کی بہتری اور قیدیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ قیدیوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button