سیاست

تحریک طالبان پاکستان سمیت کسی گروہ کو رٹ چیلنج کرنے نہیں دینگے، بیرسٹر سیف

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے کسی بھی حصے میں تحریک طالبان پاکستان سمیت کسی گروہ کو رٹ چیلنج کرنے نہیں دینگے ۔

نجی ریڈیو سٹیشن میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور کسی کو بھی سوات اور قبائلی اضلاع سمیت حالات خراب کرنے نہیں دینگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذکرات کے کئی سیشنز ہوئے ہیں لیکن گزشتہ دنوں میں شرپسندی کے بعض واقعات اور سوات ، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نظر آئے ہیں جسکی وجہ سے مذکرات اب تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سوات میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کی غیر موجودگی کے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ سوات میں صوبائی وزراء بھی موجود ہیں اور وزیر اعلیٰ خود بھی کئ بار سوات کا دورہ کرچکے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام مطمئن رہے کیونکہ ہمارے پولیس اور سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button