کھیل

پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوگا یا نہیں فیصلہ آج ہوجائے گا

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں  آج شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم آج کا یہ میچ ناک آؤٹ ہوگا، جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

پاکستان اور ہانگ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

بھارت گروپ اے سے جبکہ افغانستان اور سری لنکا گروپ بی سے پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button