جرائم

باجوڑ، اورکزئی میں شدت پسندوں کے وار، پولیس و ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد قتل

باجوڑ میں اک بم دھماکے میں ایف سی کے ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے، جبکہ اورکزئی میں گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے تین مزدوروں کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔

زرائع کے مطابق باجوڑ، خار کے علاقے یوسف آباد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے لاش اور زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔

پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز نامعلوم شدت پسندوں نے اپر اورکزئی ماموزئی میں زیر تعمیر پولیس تھانے پر حملہ کر کے پولیس اہلکار سمیت 3 مزدوروں کو اغواء کر کے قتل کر دیا۔

زرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی میں دراک کلے کے مقام پر زیرتعمیر پولیس سٹیشن پر نامعلوم شدت پسندوں نے زیرتعمیر پولیس سٹیشن پر تین اطراف سے حملہ کر دیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار سمیت دو مزدور اغوا کر لئے اور تینوں مغویوں کو کچھ دور لے جا کر قتل کر دیا۔

پولیس اہلکار کا تعلق علاقہ ماموزئی اور مزدوروں کا تعلق ملاخیل ڈبوری سے ہے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع جبکہ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button