کھیل

نیدرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

راٹرڈم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے آگاز پر نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹیم کو ابتدا میں مشکات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ 3 کھلاڑی محض 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے، تاہم ٹام کوپر اور ڈی لیڈ نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کا اسکور 117 تک پہنچایا۔

بعد ازاں ڈچ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 1، میکس او ڈاؤڈ 1، ویزلی بیریسی 3، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

نیدر لینڈز مقررہ 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، لیڈز سب سے زیادہ 89 اور ٹام کوپر نے 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، محمد نواز نے تین تین، نسیم شاہ نے دو اور وسیم و شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے فخر زمان اور امام الحق اوپننگ کے لیے آئے تو قومی ٹیم کو آغاز اچھا نہ مل سکا اور صرف 10 کے اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی، مجموعی اسکور 11 پر پہنچا تو امام الحق بھی پویلین کی جانب چلتے بنے۔

بعد ازاں کپتان اور محمد رضوان نے شراکت داری کر کے مجموعی اسکور کو 99 تک پہنچایا تو بابر اعظم 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یہ پاکستان کی آخری وکٹ تھی۔

دوسری اینڈ پر محمد رضوان نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر ایک اور شراکت داری قائم کی اور پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 33.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

محمد رضوان 69 اور آغاز سلمان 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈز کے وی ویان کنگ ما نے دو جبکہ آریان دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button