جرائم

پشاور: بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور میں بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری ابھی کچھ ہی دیر میں (دن گیارہ بجے) پشاور پولیس لائن میں ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے اور ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

گلبرگ پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا، ملزم کا تعلق پشاور سے ہے اور عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، ملزم نے دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں دس سالہ بچی کو زیادتی کرکے قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button