جرائم

نوشہرہ: پبلک ٹرانسپورٹ میں مستورات کو لوٹنے والی دو خواتین گرفتار

نوشہرہ: پبلک ٹرانسپورٹ میں مستورات کو لوٹنے والی دو خواتین گرفتار، ملزمائیں واردات کو سرانجام دینے کیلئے خواتین کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتیں، دونوں ملزماؤں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

مسماة (س) ساکن بانڈہ نبی نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں پبی سے تارو جبہ جانے کیلئے رکشہ تیز رفتار میں بیٹھ گئی جس میں پہلے سے دو عورتیں موجود تھیں، کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ایک نے الٹیاں شروع کیں، میری توجہ اُس طرف ہو گئی اور انہوں نے رکشہ روکا اور اُتر گئیں، تھوڑا فاصلہ طے کرنے کے بعد میں نے اپنا پرس چیک کیا تو انہوں نے میرے پرس سے 40 ہزار روپے چوری کر لئے تھے۔

اسماعیل شاہ خان DSP پبی نے سلیم خان SHO پبی اور ضیاء خان SI پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ملزماؤں کا حلیہ سمجھا کر ان کی تلاش شروع کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایس آئی ضیاء خان نے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزماؤں تک رسائی حاصل کی اور مسماة کائنات زوجہ محمد علی اور مسماة فرزانہ زوجہ ذوالفقار ساکن خیر آباد کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزماؤں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، ان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button