صحت

سب ڈویژن حسن خیل، بھیڑ بکریوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا اہتمام

شمائلہ آفریدی

سب ڈویژن حسن خیل میں جانوروں میں پھیلنے والی لمپی اسکن بیماری سے بچانے کیلئے سپرے کیا گیا جبکہ بھیڑ بکریوں کو ( پی پی ار) بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالمزیب مہمند کے زیر صدارت ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سب ڈویژن حسن خیل ،ڈاکٹر نور دراز خان وزیر، لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر شیر محمد افریدی اور دیگر عملے نے موبائل ویٹ کلینک سکیم کے تحت اے سی زاہد یونس کے زیر نگرانی پستاونی اتم خیل کے علاقے میں فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا جس میں سپرے کے ساتھ خفاظتی ٹیکے بھی لگوائے گئے۔

پستونی سے تعلق رکھنے والے مقامی مشر زرمت خان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے علاقہ میں اے سی زاہد یونس کے زیر نگرانی عوامی مسائل کیئلے کھلی کچہری لگائی گئی تھی جسمیں علاقے کے کئی سنگین اجتماعی مسائل زیر بحث ائے تھے جسمیں ایک اہم مسئلہ پستونی کے مال مویشیوں میں مہلک بیماری سے بچنے کیلئے حفاظتی ویکسینیشن کروانے کی ڈیمانڈ بھی شامل تھی جس پر اے سی زاہد یونس نے ایکشن لیا اور لائیو اسٹاک ڈیپارڈمنٹ کے زیر نگرانی مہلک بیماریوں سے بچنے کیلئے جانوروں میں حفاظتی ویکسینشن اور ڈی ورمنگ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پستونی قوم محکمہ لائیو اسٹاک حسن خیل اور اے سی زاہد یونس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے علاقہ کے غریب عوام کے مسائل سنے اور اج جانوروں کی حفاظت کیلئے فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا۔ انھوں نے حکام بالا سے درخواست کی کہ پستونی ایک پسماندہ علاقہ عرصہ داراز سے مواصلات ،تعلیم صحت جیسے اجتماعی مسائل میں گرا ہوا ہے ان مسائل کے حل کیلئے بھی معیاری پالیسیس بنائی جائے تاکہ پستونی کے غریب عوام دیرینہ مسائل سے نکل سکے۔ انھوں نے بتایا کہ دہشتگردی کے لہر کے دوران سب سے زیادہ نقصان کا شکار پساونی قوم رہا ہے ،نقل مکانی کے دوران ان کے گھر بھی تباہ ہوگئے تھے ان کو ائی ڈی پیز میں شامل نہیں کیا گیا اج میرے قوم کے غریب قبائل اپنے لئے دوبارہ گھروں کی تعمیر نہیں کرواسکتے اج بھی میرے قوم کے لوگ کھنڈروں میں رہ رہے ہیں۔ یہ ایک اہم مسلہ ہے اس پر بھی حکام بالا سے توجہ دلانے کی درخواست کرتا ہوں کہ پستونی قوم کا مزید حق نہ مارا جائے ان کے حال پر رحم کیا جائے۔
سئینر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شیر محمد آفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک حسن خیل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پسماندہ قبائلی علاقوں میں مہلک بیماریوں کا شکار جانوروں کیلئے فری ویکسینشن، سپرے اور ڈی ورمنگ کی جاسکے۔ ان کہنا تھا کہ پستونی عوام نے لمپی اسکن ، تباک اور ایف ایم ڈی جسیے بیماریوں کا شکار مویشیوں کیلئے حفاظتی ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر اے سی زاہد یونس کے ہمراہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے پورے علاقہ میں اسپرے کروایا اور جانوروں کی بہتر صحت نشونما ، دودھ کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے مفت منرل مکسچر اور کرم کش ادویات بھی فراہم کی گئی۔ جانوروں کے متعلق بیماریوں کے اسباب وجوہات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے زمینداروں کو اگاہی بھی دی گئی۔ محکمہ لائیو سٹاک حسن خیل کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نوردراز کا کہنا تھا کہ کہ پستاونی میں حیوانات کیلئے ہسپتال بنانے پر بھی غور کیا ہے جس پر کام جاری ہے ، مستقبل میں مزید پسماندہ قبائلی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کیلئے فری سروز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button