عمران خان کی آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر آمد
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مردان کا مختصر دورہ کیا اور آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن کے گھر گئے۔
عمران خان نے دو روز قبل پی ٹی آئی ریلی میں جاں بحق ہونے والے کارکن سید احمد کے گھر والوں سے تعزیت کی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔
عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین نے کا سید آحمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یاد رہے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران اٹک پل سے گر کر پاکستان تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ہوا تھا جبکہ تین کنٹینر میں پھنس گئے تھے۔
واضح رہے بدھ کے روز عمران خان نے خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا تاہم جمعرات کی صبح اپنے خطاب میں عمران خان نے مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا اور 6؍ دن کی اگلی ڈیڈلائن دیدی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی، فوج اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہو اور یہ وہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انارکی چاہتی ہے۔