لائف سٹائل
طورخم: 29 اپریل تک ‘تذکیرہ’ پر افغانستان جانے کی اجازت
طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے مسافروں کو تذکیرہ پر جانے کے لئے 29 اپریل تک اجازت مل گئی جس کے بعد بڑی تعداد میں افغان مسافر اپنے ملک روانہ ہو گئے۔
زرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر افغان مہاجرین رمضان المبارک کے مہینے دوران کئی ہفتوں سے پھنسے ہوئے تھے، سرحد پار جانے کی اجازت نا ملنے پر گذشتہ دنوں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے طورخم بارڈر کے راستے افغان مسافروں کو 29 اپریل تک تذکیرہ پر افغانستان جانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رفت آمد میں مزید سہولیات دی جائیں اور سرحدی گزرگاہوں پر پھنسے مہاجرین کے ساتھ خصوصی رعایت برتی جائے۔