جرائم

مردان: خواجہ سراء کوکونٹ کے قاتل دھر لئے گئے

مردان: تھانہ صدر پولیس نے خواجہ سراء کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کر دیا، واردات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،
واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، 02 عدد موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

زرائع کے مطابق مورخہ 26 مارچ 2022 علاقہ تھانہ صدر کی حدود چارسدہ روڈ پر خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواجہ سراء صادق عرف کوکونٹ جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی مدعی مقدمہ سلمان عرف وڑہ زخمی ہوا تھا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور اس اندھے قتل کیس کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتار کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان اور ایس پی آپریشن محمد قیس کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان خان، ایس ایچ او تھانہ صدر نوردراز خان اور سب انسپکٹر انور خان تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی تھی جس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان شاہ زیب ولد منارس، عاطف ولد مثل خان ساکنان باغ ارم اور اسداللہ ولد غفران اللہ سکنہ صوابی تک رسائی حاصل کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

صادق عرف کوکونٹ

ایس پی آپریشن محمد قیس ہمراہ ڈی ایس پی سٹی عدنان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس اندھے قتل کو سائنسی خطوط کے ذریعے ٹریس کیا گیا ہے، گرفتار ملزم شاہ زیب نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل خواجہ سراء سلمان عرف وڑہ نے میرے خلاف سال 2019 میں تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی تھی جس کی وجہ سے خاندان اور رشتہ داروں میں میری کافی بدنامی ہوئی تھی جس کا مجھے شدید رنج تھا اس لئے میں نے خواجہ سراء سلمان سے بدلہ لینے کے لئے اپنے دوسرے ساتھیوں کو رقم مبلغ 95000 روپے دیے جنہوں نے موقع پاتے ہی خواجہ سراء سلمان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواجہ سراء صادق عرف کوکونٹ لگ کر جاں بحق جبکہ سلمان زخمی ہوا تھا۔

ایس پی آپریشن نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور 02 عدد موبائل فون جبکہ ملزم اسداللہ سے اجرت کی رقم مبلغ 13 ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے اس وقوعہ سے ایک روز پہلے بھی خواجہ سراؤں کے بالا خانہ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر 02 شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button