جرائم
جمرود لیویز سنٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی
جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہو سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔