صحت

کیا آپ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ جانتے ہیں؟

کورونا کے نئے وائرس اومی کرون کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ گلے پر زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اومیکرون پھیھڑوں کے بجائے گلے پر اثرانداز ہوتا ہے اور گزشتہ دو برس میں کورونا وائرس نے اپنی ہیئت کو کئی بار تبدیل کیا ہے، کورونا وائرس کی ہیئت میں تبدیلی کی وجہ سے اومیکرون تیزی سے پھیلنے کے باوجود کم جاں لیوا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ پھیپڑوں پر حملہ نہیں کرتا بلکہ گلے کو متاثر کرتا ہے۔

لندن کے ایک پروفیسر کے مطابق نئی قسم اومیکرون جینیاتی طور پر پہلے وائرس سے کافی مختلف ہے اور اسی وجہ سے یہ جسم کے دیگر خلیات کو متاثر نہیں کرتا۔

سائنسدانوں کے مطابق اومیکرون نظام تنفس کی نالی کے اوپری حصے یعنی حلق کے خلیات پر اثرانداز ہوتا ہے اور پھیپھڑوں تک جانے کے بجائے حلق میں ہی اپنی تعداد تیزی سے بڑھاتا ہے۔ یہ وائرس کسی فرد میں منتقل ہو کر حلق میں اپنی تعداد بڑھاتا ہے تو اس طرح اس کے پھیلنے کی رفتار کئی گنا تیز ہو سکتی ہے اور اسی وجہ سے اومیکرون کے پھیلنے کی رفتار دیگر ویریئنٹ کے مقابلے میں تیز ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی سابقہ اقسام پھیپھڑوں پر اثرانداز ہوتی تھیں اسی لیے وہ زیادہ خطرناک اور جاں لیوا تھیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں اومی کرون وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اومی کرون وائرس کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 5 مریضوں کا تعلق پشاور اور ایک کا مانسہرہ سے ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button