جرائم

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے جنرل منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

محمد طیب 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سید شوکت اللہ شاہ نے پشاور کے علاقے جھگڑا میں غیر قانونی گیس پائپ لائن لیک ہونے کے باعث دو کم سن بچے جاں بحق ہونے اور تین خواتین جل جانے کے واقعے کا مقدمہ جنرل منیجر اورآپریشنل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ خیبر پختونخوا کے خلاف درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

عدالت نے محمد سبحان اور ملک نیاز ساکنان محلہ جوگیان جھگڑا کی جانب سے دائر 22 اے درخواست کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ گیس کے اہلکاروں نے ایس این جی پی ایل کے مذکورہ دونوں اعلی حکام کی مرضی سے محلہ جوگیان جھگڑا میں غیر قانونی گیس پائپ لائن بچھایا تھا جو لیک ہوگیا تھا اہلیان علاقہ نے کئی بار مرمت کرنے اور یا ختم ہٹانے کے لیے شکایات کی لیکن مذکورہ غیر قانونی پائپ کو نہ مرمت کیاگیا اور نہ ہٹایا گیا۔

گزشتہ سال یکم مارچ کو مذکورہ پائپ لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں درخواست گزاروں کا گھر مکمل طور پر جل گیا جس کی وجہ دو کم سن بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین خواتین آگ کی وجہ سے بری طرح جل گئی جس کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانہ چمکنی کے پولیس کو جی ایم اور آپریشنل منیجر سوئی گیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں دی لیکن پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے رونامچہ درج کرنے پر اکتفا کیا اور ابھی تک ایف آر درج نہیں کی گئی۔

عدالت نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ سوئی گیس کے دونوں اعلی افسران کے خلاف درج کرنے کے احکامات جاری کردی۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 22 اے درخواست منظور کرتے ہوئے تھانہ چمکنی پولیس کو جی ایم اور آپریشنل منیجر ایس این جی پی ایل کے خلاف قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی احکامات جاری کردیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button