صحت
لاہور میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی کورونا کے اومی کرون وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق لاہور میں اومی کرون وائرس میں مبتلا پہلے مریض کا تعلق بہارکالونی گلبرگ سے ہے اور اس کی ٹریول ہسٹری میں سندھ کا سفر شامل ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ یہ مریض گھر پر ہی زیرعلاج ہے، مریض کی فیملی اور اس سے رابطے میں رہنے والے 12 افرادکے ٹیسٹ سیمپل لے لیے گئے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹیں آنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصدرہی۔
این سی اوسی کے مطابق 27 دسمبر کو ملک بھر میں 41ہزار869 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں 291 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افرادانتقال کرگئے۔