سکینڈلز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حریم شاہ کا پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ انٹرویو
مشہور و معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کچھ اہم باتیں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
نجی ویب سائٹ کے ساتھ انٹرویو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے بتایا کہ ان کی شادی نا صرف محبت کی شادی تھی بلکہ اس میں والدین کی رضامندی بھی شامل تھی۔
بلال شاہ سے شادی کرنے کے فیصلے پر حریم شاہ نے کہا کہ شادی سے پہلے ہم دونوں کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی نا ہی ہمارا رابطہ فون پر تھا، ایک دوسرے سے ملاقات کے چند عرصے بعد ہی ہمیں احساس ہوا کہ اب شادی کر لینی چاہیے۔
”فیملی کی وجہ سے بلال کو قبول کیا اور اب محبت بھی ہو گئی”
نجی ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں حریم شاہ نے کہا کہ میری فیملی اس رشتے سے کافی خوش تھی، میں نے فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور اب محبت بھی ہو گئی۔
انہوں نے اپنے شوہر کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شریف، معصوم اور سنجیدہ مزاج انسان ہیں، یہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور فضول نہیں بولتے۔
حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ماضی میں سکینڈل بنے تو کیا اب شادی کے بعد یہ سلسلہ رُک جائے گا یا جاری رہے گا؟ اس پر ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ جاری رہے گا۔
”حریم کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہے”
جب بلال شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس کی اجازت دیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری طرف سے انہیں ہر چیز کی اجازت ہے، حریم کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اب شادی ہو گئی ہے اور آپ نے عزت رکھنی ہے، یہ خود ہماری عزت رکھتی ہیں۔
بلال شاہ نے کہا کہ حریم نے کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے میری بے عزتی ہو یا مجھے کہیں سر جھکانا پڑے، شادی سے لے کر آج تک انہوں نے میری نظریں نہیں جھکنے دیں۔
حریم شاہ سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ آپ نے شادی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ میری شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں تو جواب میں انہوں نے کہا کہ بلال کا سیاست سے بہت گہرا تعلق ہے، اس وقت میں نے لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں۔