جرائم

پشاور میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گلفراز خان باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر تعینات تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی چیک پوسٹ کے قریب نماز پڑھنے میں مصروف تھا کہ اس دوران پیدل آنے والے ایک شخص نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہو کر کانسٹیبل گلفراز خان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی توڑ گیا۔

حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کو دوسرے ساتھی کی معاونت حاصل تھی جس نے چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی تھی اور واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی جس کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 دسمبر کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے کی ایک خط جاری کی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button