جرائم

لکی مروت: سکول کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے استاد جانبحق، دو افراد زخمی

لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں سرکاری سکول کے اندر  فائرنگ سے سکول استاد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لکی مروت کے دور افتادہ علاقے تجوڑی کے ایک سرکاری سکول میں پیش آیا ہے۔ جہاں پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 تجوڑی میں ملزمان نے سکول میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے سکول استاد مومن خان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے سکول کے اندر بھگدڑ مچ گئی۔

فائرنگ کے موقع پر سکول کے بچے پڑھائی میں مصروف تھے تاہم خوش قسمتی سے بچے فائرنگ سے محفوظ رہے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال تجوڑی منتقل کی گئی۔ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال سرائے نورنگ منتقل کی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ناکہ بندیاں کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سکول تھانہ تجوڑی روڈ پر تھانہ تجوڑی سے چند سو گز کے فاصلے پر واقع ہے

واقعے کے بعد سکول کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کا شاخسانہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button