جرائم

درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی

خیبر پختونخوا میں نامعلوم ملزمان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں وہ خود تو محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور سکواڈ میں شامل ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی دستے میں شامل ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی سکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

خیال رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں آج ایک بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ڈی آئی خان میں سٹی کونسل کی میئرشپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button