جرائمسیاست

ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے جلسے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

 

لکی مروت میں سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے جلسے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا جسلہ جاری تھا کہ اس دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

قتل ہونے والے نوجوان کا نام بلال جبکہ زخمی کا نام عارف ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ہشام انعام اللہ محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہشام کے صوفے پر بھی گولیاں لگی ہیں جبکہ فائرنگ ڈاکٹر ہشام کی تقریر کے دوران کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کی گئی۔ بلال پر فائرنگ کے بعد شدید فائرنگ شروع ہوئی، فائرنگ سے جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں فائرنگ تو تو میں میں کے بعد کی گئی۔ فائرنگ کا مقدمہ پرویز اور انورخیال کے خلاف درج کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button