سیاست

شمالی وزیرستان: افغانستان سے متاثرین کی واپسی شروع، 30 خاندانوں پر مشتمل قافلہ اپنے وطن پہنچ گیا

شمالی وزیرستان: افغانستان سے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا، غلام خان بارڈر پر خوست سے 30 خاندانوں پر مشتمل قافلہ واپس اپنے وطن پہنچ گیا۔

اس موقع پر وزیر ریلیف اقبال وزیر، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور فوجی حکام کے علاوہ قبائلی مشران نے بھی متاثرین کا استقبال کیا۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ آخری مرحلے میں تمام متاثرین کو واپس لایا جا رہا ہے جن کی واپسی کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واپس آنے والے متاثرین کو بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں عارضی طور پر بسایا جا رہا ہے، تحصیلدار غلام خان غنی الرحمان کی نگرانی میں متاثرین کی واپسی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button