صحت
پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا
دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، متاثرہ خاتون نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی ہسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آچکا ہے۔