پشاور: عدالت پیشی کے لئے آئی خاتون بھائی اور والد کی فائرنگ سے قتل
پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے لئے آنے والے خاتون ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شیرو جھنگی سے تعلق رکھنے والی خاتون جوڈیشنل کمپلیکس پیشی کے لئے جارہی تھی کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان نے خاتون پر گھر چھوڑنے کا دعوی کیا تھا اور چند دن پہلے پولیس کو دوسرے علاقے سے ملی تھی اور پولیس انہیں آج عدالت میں پیشی کے لئے لے جارہے تھے۔
پولیس نے بتایا ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کی شناخت خاتون کے والد شاہ ولی اور بھائی نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔