جرائم

چرگو کلے سے جوانسال خاتون 4 کمسن بچوں سمیت اغواء

پشاور کے علاقہ خزانہ چرگو کلے میں نامعلوم افراد نے جوانسال خاتون کو 4 کمسن بچوں سمیت اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اسماعیل ولد مشرف عمر 30 سال چرگو کلے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ 5 دسمبر کو اس کی اہلیہ مسماة شگفتہ دختر علاؤ الدین اپنے 4 بچوں؛ 10 سالہ ایمن، 8 سالہ موسیٰ، 3 سالہ فاطمہ اور 2 سالہ ابوبکر کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر گئی تھی، گزشتہ روز اُس نے اپنی اہلیہ کو فون کیا تو اس نے بتایا کہ وہ نانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے گئی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کے اور بچوں کے منہ پر ہاتھ رکھ کر گاڑی میں بٹھا دیا اور اب وہ ایک نامعلوم مقام پر کمرے میں موجود ہیں۔

مدعی کے مطابق اس کی اہلیہ اور بچوں کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا ہے لہٰذا انہیں جلد بازیاب کرایا جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button