جرائم

شمالی وزیرستان: میرعلی بازار میں سیکویرٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکویرٹی فورسز پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق میرعلی بازار میں معمول کی گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق زخمیوں میں حولدار خورشید اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں، وقوعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ چار روز قبل پشاور میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حیات آباد میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے رات گئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی خفیہ اطلاعات پر مطلوب اشتہاری کی مکان میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button