جرائم

پشاور میں مشتبہ مکان سے فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حیات آباد میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے رات گئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی خفیہ اطلاعات پر مطلوب اشتہاری کی مکان میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ مکان سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے مکان سے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں میں اےایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button