جرائم

کرم میں مغوی نوجوان کی لاش برآمد، باجوڑ میں اراضی تنازعہ پر دو افراد قتل

ضلع کرم: علاقہ سلطان سے اغوا ہونے والے بیس سالہ نوجوان مشہد حسین کی لاش سلطان کے علاقے سے برآمد ہو گئی، میت کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے سلطان سے 2 نومبر کو ٹیلر ماسٹر مشہد حسین اغوا ہو گیا تھا، پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔

پولیس کی جانب سے مطلوبہ شخص کی گرفتاری اور لاپتہ ٹیلر ماسٹر مشہد حسین کی تلاش جاری تھی تاہم آج سلطان کے علاقے سے اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی۔

باجوڑ: فائرنگ سے جاں بحق ایک نوجوان کی فائل فوٹو

مشہد حسین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل قذافی میں فریقین کے درمیان زمینی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی شناخت اکرم اور افضل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button