صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی سے منظور
قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل 2021 منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینےکے بل2021کی منظوری دے دی۔ جبری گمشدگی بل میں ایک ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پر اپوزیشن سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی سربراہی میں انسانی حقوق کمیٹی نے بل کوسپورٹ کیا یہ بل2 سال سے تعطل کا شکار تھا۔
ایوان زیریں نے صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کے بل 2021 کی منظوری دے دی۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے بل منظور پر ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے اس بل کو بنانے میں فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے میڈیا نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائےانسانی حقوق اور اپوزیشن کا تعاون بھی شامل ہے۔
ایوان نے خواتین کوکام کرنے کی جگہوں پر ہراساں کیےجانے کیخلاف اور قومی کمیشن برائےحقوق اطفال بل 2021 کی منظوری بھی دی۔