جرائم

نوشہرہ: جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

نوشہرہ: جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی کو قتل، دوسے بھائی اور بھتیجے سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔

ےھانہ مصری بانڈہ پولیس کے مطابق مشکی علی محمد نامی گاؤں کے رہائشی ملزم ولایت خان کی فائرنگ سے اس کا بڑا بھائی جان محمد موقع پر جاں بحق جبکہ دو راہگیر کم عمر بچیوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ملزم کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہے۔

وقوعہ کے بعد گاؤں کے لوگوں اور ریسکیو 1122 نے نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا جہاں حالت نازک ہونے پر پانچ سالہ ذکریا عمر سکنہ مصری بانڈہ کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ولایت خان کو حراست میں لے لیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب تیمرگرہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق تیمرگرہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں اسیکویٹر کے زریعے مٹی کو کھود کر ڈائنا گاڑیوں میں ڈالا جا رہا تھا کہ اس دوران مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے نوجوان بلال احمد ولد امان اللہ سکنہ شہزادی جاں بحق اور تمجید اللہ ولد امین اللہ شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈزاسٹر ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں افراد کو ملبے سے نکالا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button