افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی مارا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع افغان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ صوبہ ننگرہار کے علاقہ پچیر آگام میں پیش آیا۔
ادھر سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق عمر آفریدی کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔