جرائم

نوشہرہ: استاد کی 8 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش

نوشہرہ: رشکی دینی مدرسہ اقرا روضۃ الاطفال میں شعبہ حفظ کی آٹھ سالہ طالبہ کے ساتھ سکول کے ٹیچر نے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او انسپکٹر بلال حلیم کے مطابق مدرسہ کا ٹیچر ملزم عادل دو روز تک متاثرہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا، اپنے موبائل فون پر بچی کو فحش تصاویر اور ویڈیوز دکھاتا رہا، بچی کو دوسرے روز ساتھ گاڑی میں جانے کا کہا تاہم بچی سکول سے بھاگ کر گھر آ گئی اور آپنی والدہ کو سارا ماجرہ سنا دیا۔

بعدازاں زیادتی کی مبینہ کوشش کے خلاف گاوں کے مشتعل عوام نے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تھانہ رسالپور میں ملزم عادل ولد گلاب سکنہ لنڈی خیل رشکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پولیس اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button