لائف سٹائل

وفاقی کابینہ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ایپ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کر سکی، جب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایک فیصد افراد ٹک ٹاک کا غلط استعمال کر رہے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی حل نہیں، سوسائٹی میں تنزلی کی علامت کو سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مواد سے نہیں ملایا جا سکتا، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی غیرمعمولی ترقی سوسائٹی میں بہت سے چیلنج سامنے لائی ہے۔

یاد رہے کہ جنوری 2020 میں ہری پور میں کالج کے استاد کی جانب سے اپنی طالبہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بعدازاں اسی سال اکتوبر میں پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی جو رواں برس جنوری میں ختم کر دی گئی تاہم ایپ پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دئی جو بدستور جاری ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button