تعلیم

مردان بورڈ: انٹرمیڈیٹ امتحانات میں قندیل 1100 میں سے 1100 نمبر لے گئی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ امتیاز ایوب، سیکریٹری بورڈ محمد انعام طورو اور کنٹرولر بورڈ راشد گل نے بورڈ سپورٹس کمپلیکس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 44 ہزار 415 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا تھا جن میں 42 ہزار 851 پاس ہوئے اور نتیجہ 96 اعشاریہ 48 فیصد رہا۔

پنجاب کالج کھنڈر نوشہرہ کی ایف ایس سی کی طالبہ فضاء مجید ولد عبدالمجید نے ایک ہزار 88 نمبر لے کر بورڈ کو ٹاپ کیا جبکہ دی قائد اعظم کالج کے طالب علم محمد مدثر خان نے ایک ہزار 86 نمبر لے کر بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی۔

تھرڈ پوزیشن تین طالبات نے حاصل کی جن میں سے ہر ایک نے ایک ہزار 84 نمبر حاصل کئے، ان طالبات میں پنجاب کالج نوشہرہ کی خدیجہ عالمزیب، خوشبو اجمل اور حسینہ گل شامل ہیں۔

اس طرح میٹرک کے امتحان میں دی سٹوڈنٹس ماڈل ہائی سکول کی طالبہ قندیل نے گیارہ سو میں ٹوٹل گیارہ سو نمبر لے کر بورڈ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی جبکہ مختلف اداروں کے چودہ طلبہ و طالبات نے سیکنڈ اور 57 طلبہ و طالبات نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر 70 ہزار 532 طلبہ و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا جن میں 68 ہزار 854 پاس ہوئے جبکہ نتیجہ 97 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button