جرائم

اپر دیر: جرگے میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق، 40 زخمی

ضلع اپر دیر کے علاقے براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا،جرگہ میں بحث تکرار بڑھنے کے باعث فریقین آپے سے باہر ہوگئے اور اس دوران جھگڑا ہوگیا ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد موقع پر جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور 5 زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا، علاقے میں مزید تصادم روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کی 16 تاریخ کو لوٸر دیر کے علاقہ طورمنگ درہ میں جنازہ میں شریک فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 17 سے زاٸد زخمی ہو گئے تھے۔

خال پولیس کے مطابق مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب اور مخالف فریق شیرین اکبر کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، دو دن پہلے فریقین کی آپس میں تکرار اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button