جرائمعوام کی آواز

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرالیا گیا

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کرالیا گیا جبکہ بچے کے اغواء کے الزام میں  صوابی سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹی کو پولیس نے گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او مردان کے مطابق پولیس نے بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج  او دیگر شواہد حاصل کی،  فوٹیج  میں دو مشکوک خواتین نظر آرہی تھی جن میں سے ایک نے صوابی کی روایتی چادر اوڑھ رکھی تھی جس پر تفتیش کا رخ ضلع صوابی پر مرکوز کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں تفتیشی ٹیمیں روانہ کردی کہ اس دوران کالوخان سے ماں بیٹی نہیا اور نکلیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے  مغوی بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق نہیا ہسپتال میں کام کرچکی  ہے اور ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے بتایا کہ  انکی  ہمشیرہ کا بیٹا فوت ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت عمزدہ تھی اور انہوں نے اس کی خاطر بچے کو ہسپتال سے اغواء کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوٹیج میں خواتین نے جو لباس، چپل، پرس  اور چادر پہن رکھی تھی وہ ملزمان کے گھر سے برآمد کرلی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت پیش کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button