اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل
اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15 سال کرتے ہوئے 15 تا 18 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے جبکہ ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق 15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی جب کہ 18 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم لازمی ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسینیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سال سے شروع ہوتی تھی، صرف مخصوص بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔